Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / ممبئی حملے کے ایک ملزم کے خلاف الزام واپس

ممبئی حملے کے ایک ملزم کے خلاف الزام واپس

اسلام آباد، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں عدالت میں داخل اپنی فرد جرم سے ایک ملزم کے خلاف کو یہ کہہ کر الزام واپس لے لیا ہے کہ اس کے خلاف اسے ثبوت نہیں ملا۔ ایجنسی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں حملے کے ملزمان کے خلاف دائر فردجرم میں حملے کے ایک مشتبہ ملزم سفیان ظفر کا نام فردجرم کے دوسرے کالم میں دیا ہے جس کا مطلب ہوا کہ اس کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے ۔پاکستان کے اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سفیان ظفر کے خلاف اس کے پاس ثبوت نہیں ہے ۔ظفر کے خلاف دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے کا الزام تھا۔ فردجرم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کو 14000 روپے دستیاب کرائے تھے ۔عدالت نے اس سے دہشت گردوں کی طرف سے ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کے لئے استعمال میں لائی گئی کشتی کے ثبوت کے طور پر عدالت میں دکھانے کے وفاقی تحقیقاتی بیورو کی درخواست کو قبول کر لیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ممبئی حملے میں 166 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 300 زخمی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT