Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ممبئی ریلوے پولیس کا آپریشن مسکان

ممبئی ریلوے پولیس کا آپریشن مسکان

تقریبا 4,804 بچوں کو استحصال سے بچالیا گیا
ممبئی ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی ریلوے پولیس نے آپریشن مسکان کے تحت تقریبا 4,804 گمشدہ بچوں کا پتہ چلایا اور 8,386 بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا ۔ باقیماندہ 418 بچوں کو چائلڈ ویلفیر کمیٹی کی تحویل میں دیدیا گیا ۔ یہ اعداد و شمار ریلوے پولیس نے فراہم کیے ہیں ۔ گھروں سے فرار 4804 بچوں کو ممبئی ریلوے کمشنریٹ نے بچالیا ۔ جس میں تقریبا 1363 لڑکیاں ہیں اور 1298 لڑکیوں کو ان کے والدین اور سرپرستوں سے ملادیا گیا جب کہ 65 لڑکیوں کو چائلڈ ویلفیر کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ ممبئی ریلوے کمشنریٹ شہر کے 17 اسٹیشنوں جو کہ سی ایس ٹی سے کرجت ۔ کسارہ اور کھوپولی ( سنٹرل ریلوے ) اور چرچ گیٹ تا پالگڑھ ( ویسٹرن ریلوے ) تک پھیلا ہوا ہے ۔ آپریشن مسکان کے 3 دور چلائے گئے ہر ماہ ایک دور ( راونڈ ) منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام اور سکیس ٹریڈ ، لیبر اور دیگر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچانا ہے جن کا استحصال منظم ٹولیاں کرتی ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت خصوصی تربیت یافتہ پولیس ریلوے اسٹیشنوں اور قرب و جوار میں قیام پذیر بچوں سے پوچھ تاچھ کرتی ہے اور مشکلات میں پھنسے ہوئے بچوں کو ٹولیوں کے چنگل سے بچا لیا جاتا ہے اور والدین کا اتہ پتہ دریافت کر کے بچوں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے ۔ بصورت دیگر انہیں سرکاری یتیم خانوں میں بھیج دیا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT