Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / ممبئی میونسپل انتخابات کیلئے بی جے پی ۔ شیوسینا میں دراڑ: کانگریس

ممبئی میونسپل انتخابات کیلئے بی جے پی ۔ شیوسینا میں دراڑ: کانگریس

ممبئی ۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر اور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان نے آج کہا ہیکہ 2017 ء میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات بی جے پی اور شیوسینا علحدل علحدہ مقابلہ کریں گی کیونکہ بی جے پی کی گجراتی قیادت کے مفادات حاصلہ اس اتحاد میں رخنہ پیدا کریں گے ۔ مسٹر چوہان نے بتایا کہ یہ کوئی پیش قیاسی نہیں بلکہ مصدقہ اطلاعات ہیں۔ بی جے پی کا نقطہ نظر ہے کہ مہاراشٹرا کا اقتدار ممبی کے بغیر ناممکن ہے ۔ بی جے پی قیادت بالخصوص گجراتی لیڈرس شیوسینا کے ساتھ اتحاد کے خلاف ہیں جن کے ممبئی میں ویسع تر مفادات پائے جاتے ہیں۔ چونکہ دونوں جماعتیں ممبئی میونسپل کارپوریشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں اور سیاسی مفادات کے ٹکراؤ سے وہ انتخابات میں علحدہ علحدہ مقابلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ شیوسینا حلیف جماعت ہونے کے باوجود حکومت پر تنقیدیں کررہی ہے ۔ تاہم بہار میں اگر بی جے پی کو ہزیمت اُٹھانی پڑی تو وہ محتاط رویہ اختیار کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT