Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی میں آج حیدرآباد کو ہیٹ ٹرک کا موقع

ممبئی میں آج حیدرآباد کو ہیٹ ٹرک کا موقع

میزبانوں کے حوصلے بھی کے کے آر کو ہرانے کے بعد بلند ، اچھے مقابلے کی توقع
ممبئی۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم زبردست فارم میں چل رہی ہے اور بدھ کو جب وہ ممبئی انڈینس کے خلاف یہاں اس کے گھریلو میدان پر اترے گی تو اس کا مقصد ٹورنامنٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا ۔ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی حیدرآباد ٹیم نے گزشتہ دونوں مقابلے جیتے ہیں اور گیند اور بلے بازی دونوں شعبوں میں ہی اس کی کارکردگی متوازن رہی ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل میں فی الحال سرفہرست گذشتہ فاتح ٹیم یہاں بدھ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم ممبئی کے خلاف میدان میں اترے گی جس نے اپنا گزشتہ میچ اسی میدان پر کولکاتا نائٹ رائڈرس سے چار وکٹ سے دلچسپ انداز میں جیتا تھا۔ ممبئی نے ابھی تک ایک میچ جیتا ہے اور ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا ہوا ہے ۔کے کے آر کے خلاف جیت سے ممبئی کے حوصلے بلند ہیں اور ایک بار پھر اپنے گھر میں حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ حیدرآباد کو شکست دینے کی توقع کر رہی ہے ۔ دو بار کی چیمپئن ممبئی، آئی پی ایل کی سب سے زیادہ بااثر ٹیموں میں شامل ہے جس کے پاس سچن تندولکر جیسے مینٹر ہیں تو نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا تال میل بھی ہے  اگرچہ کپتان روہت شرما کی کارکردگی ضرور تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے جنہوں نے پونے کے خلاف تین اور کے کے آر کے خلاف صرف دو رن ہی بنائے ہیں۔ روہت کی ہندوستانی ٹیم میں بھی کارکردگی مایوس کن چل رہی ہے اور ان کی خراب فارم آئی پی ایل میں ٹیم کا اعتماد کمزور کر سکتی ہے ، لیکن گزشتہ میچ میں پانڈیا برادران نے بہترین کارکردگی پیش کرکے اس ٹیم کا اعتماد بڑھایا ہے ۔ممبئی کے لئے گزشتہ میچ ہارنے کے بعدکے کے آر کے خلاف فتح پانا کافی چیلنج بھرا تھا لیکن آخری وقت میں دلی کی 11 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکوں سے ناٹ آؤٹ 29 رنوں کی اننگز نے میچ کا رخ ہی بدل دیا تو وہیں ان کے بھائی کرونال تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے تھے ۔

اپنے دونوں میچ جیتنے کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ کھیل رہی حیدرآباد کے سامنے ممبئی کے لئے اپنے کھیل کی سطح میں تبدیلی کرنی ہوگی۔سری لنکا کے فاسٹ بولر لست ملنگا، درمیانہ فاسٹ بولر جسپریت بمراھ، کرونال اور تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ کے طور پر ممبئی کے پاس اچھی بولنگ لائن اپ ہے تو وہیں سلامی بلے باز پارتھیو پٹیل، جوس بٹلر، نتیش رانا اور نچلے آرڈر میں کھیل رہے ہاردک پر رن بنانے اور میچ کو منزل تک لے جانے کی ذمہ داری رہے گی۔وہیں حیدرآباد کے لئے بھی میزبان ٹیم کے خلاف جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ کپتان وارنر شاندار فارم میں کھیل رہے ہیں اور گزشتہ میچ میں انہوں نے گجرات کے خلاف ناقابل شکست 76 رنوں کی بے مثال اننگز کھیلی تھی. وہیں مویسس ھنرکس نے بھی ناقابل شکست 52 رن بنائے اور دونوں نے اکیلے ہی ٹیم کو نو وکٹ سے جیت دلا دی۔ سلامی بلے باز شکھر دھون بھی اہم کھلاڑی ہیں۔ وہ گجرات کے خلاف بڑا اسکور نہیں بنا سکے تھے لیکن بنگلور کے خلاف ان کی 40 رنوں کی اننگز اہم تھی۔ آل راؤنڈر یوراج سنگھ بھی کافی کھل کر کھیل رہے ہیں اور مڈل آرڈر میں ہڈا اور بین کٹنگ اچھا تعاون دے سکتے ہیں۔گیند بازوں میں فاسٹ بولر بھونیشور کمار، راشد خان، تجربہ کار آشیش نہرا مسلسل ہر میچ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،لیکن اس بار ممبئی کے تجربہ کار اور بہترین بلے بازوں کو روکنے کے لیے حیدرآباد کو بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ اترنا ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT