Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں ایر انڈیا کے رہائشی فلائٹس کی فروخت

ممبئی میں ایر انڈیا کے رہائشی فلائٹس کی فروخت

نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قرضوں کے بوجھ سے پریشان ایر انڈیا بہت جلد ممبئی میں واقع اپنے 4 رہائشی فلائٹس عوامی شعبہ کے قرض دہندگان ایس بی آئی کو 90 کروڑ میں فروخت کردے گا تاکہ بعض اثاثہ جات فروخت کرتے ہوئے اپنے فنڈس میں اضافہ کیا جاسکے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز کو چند ماہ قبل ہی قطعیت دیدی گئی تھی لیکن مرکزی کابینہ نے حال ہی میں منظوری دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایر انڈیا بہت جلد ممبئی میں اپنے 4 رہائشی فلائٹس ، ایس بی آئی کو فروخت کردے گا ۔ جس کے ذریعہ 90 کروڑ روپئے حاصل ہونے کی توقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT