Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں ایک بوسیدہ عمارت جزوی منہدم

ممبئی میں ایک بوسیدہ عمارت جزوی منہدم

ممبئی ۔ 27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک تین منزلہ بوسیدہ عمارت آج جنوبی ممبئی کے علاقہ ڈونگری میں منہدم ہوگئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا جب کہ نشان پاڑا روڈ پر تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ۔ یہ عمارت سرکاری زیر انتظام مہاراشٹرا ہاؤزنگ اور ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی ملکیت تھی اور گذشتہ چند ماہ سے خالی تھی ۔ زخمی کو ایک مقامی اسپتال میں شریک کروا دیا گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ اور پولیس عملہ مقام حادثہ پر پہنچ گیا اور حالات پر قابو پالیا ۔ منوج کمار شرما ڈی سی پی نے اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT