Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں بریکس دوست شہروں کی اپریل میں چوٹی کانفرنس

ممبئی میں بریکس دوست شہروں کی اپریل میں چوٹی کانفرنس

روس اور چین کے وفود کی شرکت کی توثیق ‘ بریکس ممالک کے ہر شہر سے کم از کم دو افراد کی شرکت

ممبئی۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی فرسٹ دانشوروں کی ایک تنظیم جو شہر کی ترقی کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہے ‘ ایک تین روزہ چوٹی کانفرنس منعقد کرے گی جس میں اعلیٰ سطحی شہری پالیسی ساز اور منصوبہ بندی کرنے والے افراد بریکس ممالک سے شرکت کریں گے ۔یہ چوٹی کانفرنس اپریل میں منعقد کی جائے گی ۔ یہ واقعہ اس لئے نمایاں اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ممبئی ایک عالمی ‘ معاشی مرکز بن چکا ہے اور اس کو عوام سے عوام کے روابط اور تعاون سے جو بریکس ممالک کے شہری ہیں تحریک حاصل ہوتی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ایک صحافتی بیان کانفرنس کے منتظمین نے جاری کیا ۔ پروگرام کے مطابق بریکس دوست شہروں کی چوٹی کانفرنس مشترکہ طور پر حکومت مہاراشٹرا اور وزارت خارجہ کے تعاون سے 14 اور 16اپریل کے درمیان منعقد کی جائے گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ اس کانفرنس میں کم از کم ہر شہر سے دو نمائندے جن کا تعلق بریکس ممالک سے ہوگا شرکت کریں گے ۔ گورنر کی سطح کا دو وفود روس اور تین وزارتی سطح کے وفود چین سے شرکت کی توثیق کرچکے ہیں ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی وزیر خارجہ سشما سوراج ‘ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرڈنویز افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ لارگ جم کونیل جنہوں نے اصطلاح بریکس ایجاد کی ہے ‘ افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ممبئی کی میزبانی میں 2016ء میں منعقد کی جانے والی یہ دوسری بین الاقوامی چوٹی کانفرنس ہوگی ۔ گذشتہ ماہ ’’ میک ان انڈیا ‘‘ ہفتہ منعقد کیا گیا تھا ۔ قومی مرکز برائے فن اداکاری میں 14اپریل کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوگا ۔ 15اور 16اپریل کو ہوٹل ٹرائیڈنٹ میں دو اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ اس حقیقت کے پیش نظر کہ ممبئی مالی‘ تجارتی اور تفریحی دارالحکومت ہے ۔ اس بات کا امکان مشکل ہوگیا تھا کہ بریکس ممالک کے دوست شہروں کی چوٹی کانفرنس کیلئے موزوں مقام پر انتخاب کیا جائے ۔بیان میں چیف منسٹر مہاراشٹرا فرڈنویز کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT