Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں بھی چوٹی کاٹنے کی وارداتوں سے سنسنی

ممبئی میں بھی چوٹی کاٹنے کی وارداتوں سے سنسنی

ممبئی16اگست(سیاست ڈاٹ کام )ممبئی میں بھی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کی وارداتوں سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔حال میں جنوبی ممبئی کے بائیکلہ اور جنوب وسطی ممبئی کے وڈالا میں پیش آئے واقعات میں تین خواتین کی چوٹیاں کاٹی گئی ہیں۔وڈالا میں 18سالہ لڑکی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔بائیکلہ میں روشن نامی ایک خاتون نے سرمیں درد کی وجہ سے دواکھاکراپنے پلنگ پر لیٹ گئی تھی تب اچانک انہیں اپنے جسم پر ایک چھوٹے سے جانور کے چلنے کا احساس ہوا اور بجلی چالو کرنے پر پتہ چلاکہ ان کی چوٹی کاٹ دی گئی ہے ۔متاثرخاتون نے فوری طورپر اگری پارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے بال ثبوت اور جانچ کے لیے روانہ کردیئے ہیں۔کل شام بھی انیتا نامی خاتون بال کاٹے جانے کا شکار بنی ہے ،بال کاٹنے کے دوران اچانک اس کے سرمیں درد ہوا اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا اور ان کی چچی کے کہنے پر وہ بستر پرلیٹ گئی ،لیکن تب اسے احساس ہوا کہ اس کی چوٹی کاٹ دی گئی ہے ۔انیتا کو اسپتال لے جایا گیا اور طبّی جانچ کے بعد اسے ڈاکٹر نے گھر جانے کی اجازت دے دی ۔ایک تیسرے واقعہ میں ایک 40سالہ خاتون نے بھی چوٹی کاٹے جانے کی شکایت درج کرائی ہے ۔متعدد واقعات مسلم اکثریتی علاقوںمیں پیش آئے ہیں اور مکینوں نے اپنے دروازے پر قرآن مجید کی مخصوص آیات تحریریا کندہ کرالی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT