Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ممبئی میں جمعرات کو سنٹرل حج کمیٹی کا اجلاس

ممبئی میں جمعرات کو سنٹرل حج کمیٹی کا اجلاس

عازمین حج کا ادخال درخواست کا سلسلہ جاری، ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حج 2016 ء کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی کو ابھی تک 4916 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ ان میں حیدرآباد سے 3912 اور اضلاع سے 1004 درخواستیں داخل کی گئیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حج ہاؤز میں قائم کردہ کاؤنٹرس پر 4229 تحریری طور پر درخواستیں داخل کی گئیں جبکہ آن لائین درخواستوں کی تعداد 687 ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی نے تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش کے عازمین حج کیلئے انتظامات کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ جاریہ سال بھی دونوں ریاستوں کے عازمین حج حیدرآباد سے روانہ ہوں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور آندھراپردیش اور تلنگانہ کے اضلاع کی حج سوسائٹیز سے ربط میں ہیں اور درخواست فارمس کی اجرائی اور وصولی کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ اسی دوران جمعرات کو ممبئی میں سنٹرل حج کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں جاریہ سال کے انتظامات کو قطعیت دی جائے گی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے پروفیسر ایس اے شکور چہارشنبہ کو ممبئی روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے حج ہاؤز میں کاؤنٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اتوار کی تعطیل کے بعد آج حج ہاؤز میں عازمین کا زبردست ہجوم دیکھا گیا ۔ حج کمیٹی نے عازمین حج کی سہولت کیلئے زیراکس کی سہولت مفت فراہم کی ہے اور اس کا آج سے آغاز ہوا۔ عازمین حج نے حج کمیٹی کے انتظامات کی ستائش کی ہے۔ اسی دوران کمشنر اقلیتی بہبود آندھراپردیش شیخ محمد اقبال نے حج انتظامات کے سلسلہ میں پروفیسر ایس اے شکور سے بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT