Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں زور دار بارش سے ٹرین سرویس متاثر

ممبئی میں زور دار بارش سے ٹرین سرویس متاثر

ممبئی 5 اگست ( سیاست ڈاٹ کام): ممبئی و متصل علاقہ میں آج موسلادھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئیں جب کہ بعض مقامات پر ریلوے پٹریوں کی غرقابی سے سب اربن سرویس منقطع ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی کہ آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں میں کونکن اور وسطی مہاراشٹرا میں زور دار بارش ہوگی ۔ سنٹرل ریلوے ترجمان نے بتایا کہ سیون ، مسجد اسٹیشن پر پانی جمع ہوجانے سے چھترپتی شیواجی ٹرمنس اور تھانے کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT