Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں سعودی طیارہ کا ٹائر پھٹ پڑا

ممبئی میں سعودی طیارہ کا ٹائر پھٹ پڑا

ممبئی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ایک بوئنگ طیارہ کا سے آمد کے موقع پر ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اچانک ٹائر پھٹ گیا۔ تاہم آج صبح پیش آئے اِس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔ یہ واقعہ ٹیکسی وے پر پیش آیا ، یہ راستہ طیاروں کو ایرپورٹ پر رن ویز، ٹرمنلس اور دیگر تنصیبات سے مربوط کرتا ہے۔ اس مقام سے طیارہ کو بحفاظت پارکنگ زون تک پہنچانے کے لئے تقریباً ایک گھنٹہ لگ گیا۔ ممبئی کے سعودی ایرلائنز آفس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کرنے یا معلومات کی فراہمی سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق SV-744 کی لینڈنگ کی رن وے پر لینڈنگ کے موقع پر پائلیٹ نے دھواں اُٹھتا دیکھا اور حکام کو مطلع کیا۔ جس کے فوری بعد طیارہ کا انجن بند کردیا گیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT