Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں سلسلہ وار دھماکے ‘ سزاوں کے آج اعلان کا امکان

ممبئی میں سلسلہ وار دھماکے ‘ سزاوں کے آج اعلان کا امکان

ممبئی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی پوٹا عدالت نے آج ممبئی میں 2002 اور 2003 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ میں سزاوں کے اعلان کو کل تک محفوظ کرلیا ہے ۔ اس کیس میں دس افراد کو خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ خصوصی جج پی آر دیشمکھ امکان ہے کہ کل قطعی فیصلہ سنائیں گے ۔ 29 مارچ کو عدالت نے 13 کے منجملہ 10 ملزمین کو خاطی قرار دیا تھا ۔ جنہیں خاطی قرار دیا گیا تھا ان میں ثاقف ناچن ‘ عاطف ملا ‘ حسیب ملا ‘ غلام کوتل ‘ محمد کامل ‘ نور ملک ‘ انور علی خاں ‘ فرحان کھوت ‘ ڈاکٹر وحید انصاری اور مزمل انصاری شامل ہیں۔ اس کیس میں ملزمین کو خاطی قرا ردینے کے بعد سزاوں کے تعین کیلئے مباحث مکمل ہوچکے ہیں اور امکان ہے کہ عدالت کل ان افراد کے خلاف سزاوں کا اعلان کریگی ۔ آج فیصلے کو کل تک محفوظ کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT