Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / ممبئی میں شینا بورا قتل کیس ہنوز ایک معمہ

ممبئی میں شینا بورا قتل کیس ہنوز ایک معمہ

شک کے دائرہ میں گھرے راہول مکرجی سے پولیس کی پوچھ تاچھ

ممبئی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے میڈیا کی ممتاز شخصیت پیٹر مکرجی کے فرزند راہول مکرجی سے آج شینا بودا قتل کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی جبکہ اندرون چند گھنٹے انہیں دوسری مرتبہ طلب کیا گیا تھا۔ کھار پولیس نے کل رات بھی ان کی تفتیش کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راہول جوکہ پیٹر مکرجی کی پہلی بیوی سے پیدا ہوئے، فرزند ہیں، مقتولہ شینا کے ساتھ ان کے تعلقات اور اس کی گمشدگی شکایت درج نہ کروانے کی وجوہات پر دریافت کیا گیا۔ شیناربورا جوکہ پیٹر مکرجی کی موجودہ بیوی اور قتل کیس کی اصل ملزمہ اندرانی مکرجی کی دختر ہے اور وہ سابق شوہر سے پیدا ہوئی تھی۔ پولیس عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ راہول اور 24 سالہ شینا کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے تھے، لیکن اندوانی کو یہ بات پسند نہیں تھی۔ تاہم قتل کیس میں جھوٹ در جھوٹ اور رشتوں میں دھوکہ و فریب کا اس وقت انکشاف ہوا جب اصل ملزمہ اندوانی نے یہ دعویٰ کیا کہ مقتولہ شینا ان کی بہن نہیں حقیقی دختر تھی۔ اگرچیکہ قتل کے پس پردہ محرکات ہنوز معمہ بنے ہوئے ہیں،

لیکن اندوانی کے فرزند اور شینا کے بھائی مکھیل نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ اصل وجوہات سے واقف ہیں لیکن، اس کا انکشاف نہیں کریں گے۔ تاہم یہ راز فاش ہوجانے پر پیٹرمکرجی اور اندوانی راہول ۔ شینا کی دوستی پر ناراض اور برہم تھے۔ پولیس کے تحقیقاتی عہدیدار اور اس کیس کا عزت و ناموس کیلئے قتل کے پہلو سے بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہیکہ اندوانی مکرجی کے سابق شوہر سنجیو کھنہ کو کل کولکتہ میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شینا بورا کا قتل کس طرح انجام دیا گیا۔ ملزمین اندوانی اور ان کے ڈرائیور کے ذریعہ اس منظر کو عملی شکل دی جائے گی۔ یہ قتل 23 اپریل 2012ء کو پیش آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT