Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں غیر قانونی ڈانس بارس پر پولیس کے دھاوے

ممبئی میں غیر قانونی ڈانس بارس پر پولیس کے دھاوے

ممبئی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس نے غیر قانونی 4ڈانس بارس پر دھاوے کرکے 62خواتین کو چھڑا لیا جبکہ 80افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے شعبہ سماجی خدمات ( ایس ایس بی ) نے جنوبی ممبئی کے علاقوں اندھیری اور گھاٹ کوپر میں واقع بغیر اجازت چلائے جارہے دو شراب خانوں  پر دھاوے کئے۔ یہ کارروائی کل شام شروع کی گئی اور آج صبح سویرے تک جاری رہے جس کے دوران 80افراد بشمول بعض گاہکوں اور اسٹاف کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں عدالت میں پیش کرکے پولیس تحویل میں دینے کی درخواست کی جائے گی۔ اور 4 بارس سے جن خواتین کو بچالیا گیا انہیں چھوڑ دیا گیا۔ ڈی پی مارک ساؤتھ ممبئی میں واقع ایک بار سے 14افراد کو گرفتار کرکے 12خواتین کو چھڑا لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے قانون تحدیدات عریاں رقص کے تحت ملزمین کو 5سال قید کی سزا اور 25لاکھ روپئے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT