Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں مقابلہ حسن کی تیاریاں

ممبئی میں مقابلہ حسن کی تیاریاں

واشنگٹن ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی میں آئندہ ماہ سالانہ مقابلہ حسن ’مس انڈیا ورلڈ وائیڈ ‘ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ ایک امریکی تنظیم نے آج یہ اعلان کیا ہے اور بتایا کہ اس مقابلہ میں تقریبا 35 ممالک کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ قطعی مقابلہ 5 ستمبر کو ممبئی میں ہوگا ۔ امریکی تنظیم مس انڈیا ورلڈ وائیڈ دھرماتما سارن نے بتایا کہ ممبئی میں تقریبا 10 سال بعد مقابلہ حسن منعقد کیا جارہا ہے جس میں غیر مقیم ہندوستانی حسینائیں ہندوستانی ثقافت ، روایات اور اقدار اور فن کا مظاہرہ کریں گی اور موجودہ مس انڈیا مونیکا گل بہت جلد بالی ووڈ میں اداکاری کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT