Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں پانچ لوکل اسٹیشنوں کے نام بدلنے شیوسینا کا مطالبہ

ممبئی میں پانچ لوکل اسٹیشنوں کے نام بدلنے شیوسینا کا مطالبہ

نئی دہلی 14 مارچ ( پی ٹی آئی ) شیوسینا نے آج مطالبہ کیا کہ ممبئی میں پانچ ریلوے اسٹینشوں کے نام تبدیل کئے جائیں وہ سامراجی انداز والے ہیں۔ شیوسینا کے رکن اروند ساونت نے لوک سبھا میں کہا کہ ممبئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر جگن ناتھ شنکر سیٹھ کے نام پر رکھا جانا چاہئے جنہوں نے شہر کی ترقی کیلئے بہت اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے وکٹوریہ ٹرمنس کی تعمیر کیلئے اہم رول ادا کیا تھا جو اب چھترپتی شیواجی ٹرمنس ہے ۔ ساونت نے مطالبہ کیا کہ ممبئی سنٹرل کے علاوہ چرنی روڈ کا نام بدل کر گرگام ‘ ایلفنسٹون روڈ کا نام بدل کر پربھا دیوی ‘ کری روڈ کا نام بدل کر لال باغ اور سندھرسٹ روڈ کا نام بدل کر ڈونگری کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اسٹیشنوں کے نام سامراجی علامت کی طرح ہیں اور انہیں مقامی ناموں سے بدلا جانا چاہئے ۔ جن علاقوں میں یہ اسٹیشنس واقع ہیں ان کے اعتبار سے نئے نام رکھے جانے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT