Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں پہلے آئی پی ایل میچ کو ہائیکورٹ کی منظوری

ممبئی میں پہلے آئی پی ایل میچ کو ہائیکورٹ کی منظوری

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے آج انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 9 اپریل کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس اور رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کے درمیان افتتاحی مقابلے کو روکنے سے انکار کردیا، حالانکہ متعلقہ ریاست مہاراشٹرا میں پانی کا بحران پایا جاتا ہے۔ جسٹس وی ایم کناڈے کی ڈیویژن بنچ نے حکومت سے کہا کہ 12 اپریل تک تفصیلی جواب دیں۔
ویوین رچرڈز کی ڈارن سامی کو تائید و حمایت
نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بیٹنگ گریٹ ویو رِچرڈز نے ڈارن سامی کی تائید و حمایت کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ٹوئنٹی 20 کیپٹن نے ہندوستان میں حالیہ ورلڈ T20 میں اپنی کامیاب مہم کے دوران اپنے کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کو ہدف ِ تنقید بنانے ہوئے کہا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کی خاطرخواہ حوصلہ افزائی نہیں کررہا ہے۔ رچرڈز نے کہا: ’’میں نہیں سمجھتا ، سامی نے دروغ گوئی سے کام لیا ہے۔‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT