Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘ ایک ہلاک 3زخمی

ممبئی میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘ ایک ہلاک 3زخمی

ممبئی ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر آر ے کالونی کے قریب شعلہ پوش ہوگیا جس سے ایک فرد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ یہ ہیلی کاپٹر آرے کالونی کے قریب ایک کھلے میدان میں حادثہ کا شکار ہوا ۔ مضافاتی علاقہ گورے گاؤں کوصاف ماحولیات کی پٹی قرار دیا گیا ہے ۔ چار افراد جو ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جھلس گئے ‘ انہیں فوری قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ڈی سی پی کرن کمار چوان نے کہا کہ تین آتش فرو انجن مقام حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ آتش فرو محکمہ کے ایک عہدیدار نے اس کا انکشاف کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT