Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ممبئی میں 16 فبروری کو ملائم سنگھ صدر سماج وادی پارٹی کا جلسہ عام

ممبئی میں 16 فبروری کو ملائم سنگھ صدر سماج وادی پارٹی کا جلسہ عام

لکھنؤ ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کی جانب سے یو پی کو اسلامی مملکت قرار دینے کے بعد صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ 16 فبروری کو ممبئی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور مہاراشٹرا نے بی جے پی کی حلیف پر سخت تنقید کریں گے۔ ملائم سنگھ یادو دیش بناؤ دیش بچاؤ جلسہ عام سے جو 16 فبروری کو ممبئی میں منعقد کیا جارہا ہے، خطاب کریں گے۔ ان کا ممبئی کے جلسہ عام میں شرکت کا فیصلہ شیوسینا کی جانب سے یو پی کی حکومت کو قوم دشمن کارروائیوں اور خوشامد کی سیاست میں ملوث رہنے کے الزام کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ میں تحریر کیا تھاکہ اسلامی یادو حکومت کا کہنا ہیکہ غلام علی کو ہندو مسلم اتحاد کے فروغ کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ شیوسینا نے سوال کیا تھا کہ کیا ہندوستان میں کوئی مسلم فنکار نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT