Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں 85لاکھ روپئے ضبط

ممبئی میں 85لاکھ روپئے ضبط

ممبئی۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج سنٹرل ممبئی کے ماتنگہ کے مقام اپر ایک شخص کی تحویل سے 2000 روپئے قدر کے 85لاکھ روپئے ضبط کرلیئے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان اشوک دھودے نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ کرائم برانچ یونٹ 5 نے آج دو پہر بابا صاحب روڈ پر یہ رقم ضبط کی ہے اور اس خصوص میں تحقیقات جاری ہیں۔
بینک کی قطار میں ایک اور
شخص کی موت
مظفر نگر۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع شیاملی میں ایک بینک کے باہر قطار میں ٹہرے ٹہرے ایک 50سالہ شخص اچانک نیچے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا جب ٹی بی کے مریض انعام احمد بینک سے رقم نکالنے کیلئے قطار میں ٹہرے ہوئے تھے۔ متگوفی کی اہلیہ رابعہ بیگم نے بتایا کہ وہ اپنے علاج کیلئے رقم لانے کیلئے گئے تھے موت کے شکنجہ نے جکڑ لیا۔

TOPPOPULARRECENT