Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں70 سالہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل

ممبئی میں70 سالہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل

ممبئی ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 70 سالہ خاتون مضافاتی علاقہ جوگیش وری میں اپنی قیامگاہ پر مردہ پائی گئی ۔ اس کا گلا کاٹ دیاگیا تھا ۔ یہ واقعہ آج دوپہر منظر عام پر آیا ۔ مقتول کی شناخت ممتاز باشاہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس کے بموجب مقتول اپنے شوہر 75 سالہ رشید کے ساتھ رضوان سوسائیٹی مسجد اقصیٰ روڈ جوگیشوری میں مقیم تھیں ۔ رشید زمینات اور جائیداد کا کاروبار کرتا تھا اس کا دفتر ساکی ناکا میں ہے وہ ہر روز 9 بجے دن اپنے دفتر روانہ ہوجاتا تھا ۔ رشید نے 10.30 بجے دن اپنی بیوی کو ٹیلیفون کیا اور اس سے بات چیت کی تھی ۔ اس نے دوبارہ 12.30 بجے دن ٹیلیفون کیا لیکن فون اٹھایا نہیں گیا ۔ بعد ازاں رشید نے اپنے رشتہ داروں سے ربط پیدا کیا جو قریب ہی رہتے ہیں اور ان سے درخواست کی کہ اس کے مکان پر جائیں اور دیکھیں کہ کیا سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے ۔ جب اس کے رشتہ دار مکان پر پہونچے اور انہوں نے گھنٹی بجائی لیکن ممتاز نے کافی دیر تک جواب نہیں دیا ۔ چنانچہ انہوں نے کمرے میں جھانکا اور اسے خون کے تالاب میں پڑا ہوا پایا ۔ دروازہ توڑدیا گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ اسے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ پولیس نے ڈکیتی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔
اور عمارت میں نہ صرف سی سی ٹی وی کی فلموں کی جانچ کررہی ہے

TOPPOPULARRECENT