Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / ممبئی و دیگر بلدی انتخابات کا 21 فروری کو انعقاد

ممبئی و دیگر بلدی انتخابات کا 21 فروری کو انعقاد

ممبئی 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 10 میونسپل کارپوریشنس بشمول ممبئی کی 1268 نشستوں کے لئے 9199 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ انتخابات 21 فروری کو منعقد شدنی ہیں۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے یہاں جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 15 ضلع پریشد اور 165 پنچایت سمیتی چناؤ کے پہلے مرحلہ کے لئے ترتیب وار 4,278 اور 7,693 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ پہلے مرحلہ کے لئے انتخابات 16 فروری کو 15 ضلع پریشد میں 855 نشستوں کے لئے ہوں گے اور 165 پنچایت سمیتی کے چناؤ 1,712 نشستوں کے لئے ہوں گے جو 15 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔ 11 ضلع پریشد اور 118 پنچایت سمیتی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 21 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔ گڑچرولی ضلع میں چناؤ دونوں مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں 8 پنچایت سمیتیوں میں رائے دہی ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ میں 4 سمیتیوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 فروری کو کی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ میں 11 ضلع پریشد کی 654 نشستوں کے لئے داخل کردہ کاغذات کی تنقیح کے بعد 6,367 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ 118 پنچایت سمیتیوں کی 1,288 نشستوں کے لئے 10,879 نامزدگیاں تنقیح کے بعد درست پائی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ دوسرے مرحلہ کے لئے واضح صورتحال اِس ہفتہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد دستیاب ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT