Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ممبئی ٹرین بم دھماکہ کیس میں عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم

ممبئی ٹرین بم دھماکہ کیس میں عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم

ممبئی۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) سابق ممبئی پولیس کمشنر اے این رائے جنہوں نے 2006ء کے ممبئی ٹرین دھماکہ کیس کی تحقیقات میں کلیدی رول ادا کیا تھا مکوکا عدالت میںآج13 ملزمین میں سے 12 ملزمین کے خلاف فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے اور بتایا کہ عدالت نے ممبئی پولیس اور مخالف دہشت گردی دستہ (ATS) کی تحقیقات کے بعد پیش کردہ چارج شیٹ کی توثیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین بم دھماکوں کی جب تحقیقات شروع کی گئی تھی اس وقت ایک بھی سراغ دستیاب نہ ہونے پر اندھیرے میں تیر چلانا پڑ رہا تھا۔ عدالت نے آج بارہ ملزمین کو مجرمین قرار دیا اور ایک دیگر کو بری کردیا۔

TOPPOPULARRECENT