Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / ممبئی ٹرین دھماکے کیس : 12 افراد مجرم، ایک بری

ممبئی ٹرین دھماکے کیس : 12 افراد مجرم، ایک بری

ممبئی ، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کی ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے 9 سال بعد ایک خصوصی عدالت نے آج 12 ملزمین کو مجرم قرار دیا اور کہاکہ ان کے روابط ممنوعہ تنظیم سیمی سے ہیں۔ تاہم ان کی سزا کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔ جج یتین ڈی شنڈے نے 13 ملزمین میں سے 12 کو مجرم قرار دیتے ہوئے ایک ملزم کو بری کردیا۔ 5 ملزمین قتل کے مجرم قرار پائے جبکہ مجموعی طور پر 12 ملزم مجرم قرار دیئے گئے۔ انہیں اس جرم کے ارتکاب پر سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے۔ تمام مجرم ہندوستانی ہیں۔ مفرور مجرموں میں اعظم چیما بھی شامل ہے جس پر الزام ہیکہ وہ لشکرطیبہ کا رکن ہے۔ پیر سے سزا کی نوعیت کے بارے میں مباحث کی سماعت شروع ہوگی۔ اے ٹی ایس کے فرد جرم میں کہا گیا تھا کہ ترقی یافتہ دھماکو آلے ممبئی کے مضافات بھیونڈی میں تیار کئے گئے اور بعض پاکستانی شہری بھی بم سازی کے وقت موجود تھے۔ 7 آر ڈی ایکس ڈرم فرسٹ کلاس کے ڈبوں میں 11 جولائی 2006ء کو کئی مضافاتی ٹرینوں میں بم دھماکے 10 منٹ کے اندر سلسلہ وار انداز میں کئے گئے تھے جن سے 188 افراد ہلاک اور دیگر 829 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ مقدمہ 8 سال چلا۔ استغاثہ نے 192 گواہوں سے جرح کی ۔

TOPPOPULARRECENT