Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی پولیس کو خانگی کلب سے معمول کی ادائیگی

ممبئی پولیس کو خانگی کلب سے معمول کی ادائیگی

ممبئی ۔ 19 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس ملازمین کے ایک گروپ کو سٹی کلب سے معمول (رشوت) لیتے ہوئے کیمرہ میں بند کرلیا گیا جس کے بعد ممبئی پولیس نے اس ویڈیو کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کمشنر احمد جاوید نے بتایا کہ پولیس متنازعہ ویڈیو کا تجزیہ کر رہی ہے ۔ ایک منٹ کا یہ ویڈیو 1-15 نومبر کو یو ٹیوب پر پیش کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے ۔ اندھیری کلب کے منتظمین سے پولیس ملازمین معمول کی ادائیگی کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں اور سابق میں بھی کلب کی ادائیگیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ ممبئی پولیس نے دو پولیس ملازمین انسپکٹر ششی کانت جگدلے اور کانسٹبل الہاد گائیکواڈ کی شناخت کرلی ہے جو کہ ویڈیو میں واضح نظر آرہے ہیں ۔ جگدلے فی ا لحال انسداد دہشت گردی دستہ جوہو یونٹ میں متعین ہے جو کانسٹبل گائیکواڈ کرائم برانچ اے سی پی (نارتھ) سنیل دیشمکھ کا ڈرائیور ہے۔

TOPPOPULARRECENT