Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، 17 ہلاک، 35 زخمی

ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، 17 ہلاک، 35 زخمی

ممبئی 05، جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر آج صبح پیش آنے والے بھیانک سڑک حادثے میں سات خواتین سمیت کم از کم 17 افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ستارا سے آ رہی ایک لگژری بس نوی ممبئی میں ایکسپریس وے پر صبح ساڑھے پانچ بجے دو گاڑیوں کو زبردست ٹککر مارنے کے بعد کھائی میں گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں سات خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر لوگ بس میں سوار تھے ۔ زخمیوں کو ایم جی ایم اسپتال اور اشٹ ونایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT