Friday , March 24 2017
Home / سیاسیات / ممبئی کا اگلا میئر : گیتا گاؤلی کی بی جے پی کو تائید

ممبئی کا اگلا میئر : گیتا گاؤلی کی بی جے پی کو تائید

ممبئی ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے جو ممبئی کے اگلے میئر کیلئے اپنے نامزد امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کوشاں ہے، آج اکھل بھارتیہ سینا (اے بی ایس) کارپوریٹر گیتا گاؤلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے آج نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ گیتا نے بی جے پی کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی حمایت کے ساتھ ہماری عددی طاقت بڑھ کر 86 ہوگئی ہے کیونکہ تین دیگر کارپوریٹرز پہلے ہی ہماری تائید کرچکے ہیں۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کیلئے حالیہ انتخابات میں اے بی ایس کی واحد کامیاب امیدوار گیتا کو شیوسینا اور بی جے پی دونوں راغب کررہے تھے کیونکہ دونوں ہی اس بلدی ادارہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے جتن کررہے ہیں۔ 34 سالہ گیتا جو مجرم گینگسٹر ارون گاؤلی کی بڑی بیٹی نے شیوسینا کو اپنی تائید بات چیت کرنے سینا قائدین ایکناتھ شنڈے اور انیل دیسائی سے مل چکی تھی اور بعد میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا ذہن بنا لیا۔ اے بی ایس نے 2012ء میں شیوسینا۔ بی جے پی اتحاد کی ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں مدد کی تھی۔ اُس وقت سینا۔ بی جے پی اتحاد کی عددی طاقت 106 تھی اور اپنا میئر منتخب کرانے کیلئے آٹھ ووٹوں کی کمی پڑ رہی تھی۔ منگل کو سینا نے سینئر کارپوریٹر یشونت جادھو کو اپنا گروپ لیڈر مقرر کیا۔ جادھو نے چار آزاد کارپوریٹرز کے بشمول 88 کارپوریٹرز کے ساتھ ایک گروپ کے طور پر کونکن ڈیویژنل کمشنر کے پاس رجسٹریشن کرالیا ہے۔ بی جے پی نے منوج کوٹک کو بی ایم سی میں پارٹی کا گروپ لیڈر نامزد کیا ہے۔ بی جے پی اور شیوسینا نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں میں شراکت دار ہونے کے باوجود حالیہ بلدی چناؤ علحدہ طور پر لڑے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT