Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / ممبئی کی عدالت میں ارویند کجریوال کی حاضری

ممبئی کی عدالت میں ارویند کجریوال کی حاضری

ممبئی۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج لوک سبھا انتخابات 2014 ء کے دوران بغیر اجازت ایک ریالی منعقد کرنے سے متعلق کیس کے سلسلہ میں عدالت میں حاضری دی۔ کورلا کورٹ نے گزشتہ سال 9 ڈسمبر کو اس کیس میں ارویند کج ریوال کو شخصی حاضری سے مستثنی دیا تھا ۔ تاہم مجسٹریٹ ریچا کھیڈکر نے عام آدمی پارٹی لیڈر کو ہدایت دی تھی کہ آج ضمانت کے مچلکہ کی تکمیل کریں۔ مجسٹریٹ نے آج چیف منسٹر دہلی کو ان کے ایک دوست ستیش جین کی جانب سے ضمانت پیش کرنے پر جانے کی اجازت دیدی ۔ واضح رہے کہ عاپ امیدواروں میرا سانیال اور میڈھا پاٹکر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مناخورد میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس پر ممبئی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ٹریفک پولیس سے اجازت کے بغیر یہ جلسہ منعقد کیا گیا اور مارچ 2004 ء میں کجریوال اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی۔

 

شیوسینا کے ہندی ترجمان کے سابق ایڈیٹر کی بی جے پی میں شمولیت
ممبئی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ہندی ترجمان (اخبار) دوپہر کا سامنا کے سابق اگزیکیٹیو ایڈیٹر پریم شکلا نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ انہوں نے چند دن قبل شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ اختلافات کے باعث اخبار سے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ شکلا کو یہاں ایک تقریب میں بی جے پی کی رکن یت عطا کی گئی ، اس موقع پر پا رٹی کے ریاستی سکریٹری رویندر بھوساری اور سٹی یونٹ سربراہ آشیش شیہلر اور دیگر قائدین موجود تھے۔ باور کیا جاتا ہے کہ شکلا کو پا رٹی کے قومی امور میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT