Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / ممبئی کی کامیابیوں کا سلسلہ ٹوٹا، پونے فاتح

ممبئی کی کامیابیوں کا سلسلہ ٹوٹا، پونے فاتح

161 کے ٹارگٹ پر روہت کی ٹیم کو 3رن سے شکست

ممبئی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رائزنگ پونے سوپر جائنٹ نے ممبئی انڈینس کی 6 میچوں سے جاری جیت کا سلسلہ آج رات یہاں انڈین پریمئر لیگ میں 3 رنز کی فتح کے ساتھ توڑ دیا۔ پونے کی مہمان ٹیم کے اسکور 160/6 کے جواب میں روہت شرما زیرقیادت میزبانوں کو اختتامی مرحلہ پر 12 گیندوں میں 24 رنز بنانے تھے۔ بین اسٹوکس (4-1-21-2) نے دوسرا آخری اوور بہت کفایت سے پھینکا اور محض 7 رنز خرچ کئے۔ جس کے نتیجہ میں آخری چھ گیندوں پر 17 رنز کا مشکل ٹارگٹ ملا۔ جئے دیو انڈکٹ نے آخری اوور پھینکتے ہوئے پہلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا کو آؤٹ کیا لیکن روہت نے چھکا لگاتے ہوئے معاملے کو 4 گیندوں میں 11 رنز تک گھٹایا۔ لیفٹ آرم سیمر نے آخرکار پونے کو 3رنز کی جیت دلائی۔ اسٹوکس کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT