Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے جرنلسٹ کو داؤد ابراہیم کی دھمکی

ممبئی کے جرنلسٹ کو داؤد ابراہیم کی دھمکی

ضبط کردہ جائیداد کی خریدی سے باز آجانے چھوٹا شکیل کا ایس ایم ایس
ممبئی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق جرنلسٹ ایس بالا کرشنن جوکہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی 7 میں سے ایک جائیداد کی خریدی کیلئے بولی لگائیں گے، آج بتایا کہ انھیں ڈان کے ایک ساتھی چھوٹا شکیل نے دھمکی دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چھوٹا شکیل کا ایک ایس ایم ایس وصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا تم جائیداد کی نیلامی میں حصہ لے رہے ہو۔ کیا ہوگیا تمہیں۔ مجھے اُمید ہے کہ تم خیریت سے رہو گے‘‘۔ بالا کرشنا نے کہاکہ نیلامی سے باز رکھنے کیلئے دھمکی دینے کا یہ ایک طریقہ ہے۔ تاہم میں اپنی غیر سرکاری تنظیم دیش سیوا سمیتی کی جانب سے جائیداد کی خریداری کیلئے ہراج میں حصہ لے کر رہوں گا۔ جبکہ یہ تنظیم بہبود خواتین و اطفال کیلئے کام کرتی ہے اور جائیداد کی خریداری کے بعد ہم وہاں انگریزی بات چیت اور کمپیوٹر ٹریننگ کا ادارہ قائم کریں گے جس کا نام عظیم محب وطن اشفاق اللہ خان رکھا جائے گا اور بچوں کیلئے مجاہد آزادی مشعل راہ ہونا چاہئے نہ کہ داؤد ابراہیم۔ انھوں نے بتایا کہ اس جائیداد کی قیمت 1.18 کروڑ روپئے مقرر کی گئی ہے جس کیلئے فنڈس اکٹھا کئے جارہے ہیں۔ یہ عمارت جنوبی ممبئی کے پاکموڈیہ اسٹریٹ میں واقع ہے جسے داؤد ابراہیم کے حواریوں نے تعمیر کیا ہے جس کا ہراج 9 ڈسمبر کو ہوٹل ڈپلومیٹ قلابہ میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سرکاری حکام نے قانون انسداد منشیات ، اسمگلنگ اور بیرونی زرمبادلہ کے تحت داؤد ابراہیم کی 7 جائیدادوں کو قرق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT