Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی کے خلاف آج ڈیکاک پھر توجہ کا مرکز

ممبئی کے خلاف آج ڈیکاک پھر توجہ کا مرکز

نئی دہلی ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف شاندار اور رواں آئی پی ایل کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے دہلی ڈیر ڈیولس کے بائیں ہاتھ کے اوپنر کوائنٹن ڈیکاک کل یہاں دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں پھر ایک مرتبہ توجہ کا مرـکز ہوں گے ۔ بنگلور کے خلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے ڈیکاک نے تنہا دہلی ڈیر ڈیولس کو کامیابی سے ہمکنار کیاتھا اور کل وہ ممبئی انڈینس کے خلاف بھی ایک بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہیں۔ دہلی ڈیرڈیولس کے اوپنر ڈیکاک کے ہمراہ نوجوان کرون نیئر نے بھی 42 گیندوں میں ناقابل تسخیر 54 رنز اسکور کئے تھے ۔ وہ بھی اس سلسلے کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہوں گے ۔ دوسری جانب دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینس جس نے پنجاب اور بنگلور کے خلاف فتوحات حاصل کی ہیں لیکن اسے تین مقابلوں میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔ ممبئی انڈینس اپنے کپتان روہت شرما پر حد سے زیادہ انحصار کررہی ہے جس کا اسے نقصان بھی اُٹھانا پڑ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT