Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی کے خلاف آج مقابلہ میں آر سی بی کے کپتان کوہلی کی واپسی

ممبئی کے خلاف آج مقابلہ میں آر سی بی کے کپتان کوہلی کی واپسی

کرس گیل سے میزبان ٹیم کو ایک بہتر اننگز کی امید

بنگلور۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کل یہاں ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ کے لیے میزبان رائل چیلنجرس بنگلور کے خیمہ میں خوش خبری یہ ہے کہ اس کے کپتان ویراٹ کوہلی صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔ کوہلی جوکہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ منعقدہ ٹسٹ سیریز کے تیسرے مقابلہ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنا کاندھا زخمی کر بیٹھے تھے جس کی وجہ سے انہیں مہمان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے علاوہ آئی پی ایل 10 کے ابتدائی مقابلوں میں بھی شرکت سے محروم ہونا پڑا۔ کوہلی جنہوں نے گزشتہ سیزن 16 مقابلوں میں 4 شاندار سنچریاں اسکور کرنے کے علاوہ 973 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم آر سی بی کو فائنل تک پہنچایا تھا۔ لیکن خطابی مقابلہ میں اسے ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ کوہلی پھر ایک مرتبہ بہتر مظاہروں کے ذریعہ فی الحال ٹیموں کے جدول میں چھٹے مقام پر موجود اپنی ٹیم کو کامیابی کی سمت گامزن کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ کوہلی کی عدم موجودگی کے دوران گزشتہ مقابلہ میں واپسی کرنے والے ٹیم کے ایک اور اہم بیٹسمین اے بی ڈی ولیئرس نے شاندار واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے 46 گیندوں میں 89 رنز بنائے تھے لیکن ان کی تنہا کاوشوں کے باوجود ٹیم کا مجموعی اسکور 148/4 تھا اور وہ کنگس الیون پنجاب کے خلاف اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرپائے۔ آر سی بی کے لیے اوپنر کرس گیل کا ناقص فارم تشویش کا باعث ہے

اور وہ گزشتہ 10 اننگز کے دوران ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کرپائے ہیں۔ پنجاب کے خلاف گیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور امید ہے کہ وہ ویراٹ کوہلی کے ہمراہ ٹیم میں نہ صرف واپسی کریں گے بلکہ اپنے ناقص فارم سے پیچھا چھڑا لیں گے۔ آر سی بی کو اپنے اوپنر لوکیش راہول کے علاوہ باصلاحیت سرفراز خان کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ موجودہ حالات میں کیدار جئے دیو ٹیم کے لیے اہم ستون ثابت ہورہے ہیں جنہوں نے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 15 رنز کی کامیابی میں 69 رنز اسکور کئے تھے جس کے لیے انہوں نے صرف 37 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ بولروں میں بلی اسٹینڈ لیک اور اسپنرس یوزویندر چہل کے ہمراہ پاون نیاگی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوپائے ہیں۔ دوسری جانب ممبئی انڈینس نے اپنے ابتدائی تین مقابلوں میں ایک ناکامی اور دو فتوحات حاصل کی ہیں جس میں گزشتہ مقابلہ میں دفاعی چیمپئن اور ٹونمنٹ ناقابل تسخیر رہنے والی سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی اہم ہے۔ حیدرآباد کے خلاف ممبئی انڈینس کے بولروں کے بعد بیٹسمینوں نے بہتر مظاہرہ کیا جیسا کہ حیدرآباد کو 158 رنز تک محدود رکھنے کے بعد ممبئی انڈینس نے ایک جامع کامیابی حاصل کی تھی۔ ممبئی کے لیے پارتھیو پٹیل اور جوس بٹلر جہاں بہتر آغاز فراہم کررہے ہیں وہیں نتیش رانا اور پانڈیا بھائیوں کے مظاہرے قابل ستائش ہیں۔ لیکن کپتان روہت شرما ہنوز فارم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT