Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے ریلوے گیرج ورک شاپ میں آتشزدگی ریلوے عہدیداروں پر لاپرواہی کا الزام

ممبئی کے ریلوے گیرج ورک شاپ میں آتشزدگی ریلوے عہدیداروں پر لاپرواہی کا الزام

ممبئی ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سب اربن ماتنگا میں واقع 100 سالہ قدیم کیرج اینڈ ویگن ورک شاپ میں آج صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں کوئی زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر بریگیڈ کو صبح 6-30 بجے آگ بھڑکنے کی اطلاع ملی ۔ جس پر 5 فائر انجن اور 3 واٹر ٹینکر اور ایک ایمبولنس کے ساتھ وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیاگیا ۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ورک شاپ کے کارپینٹری ڈیویژن میں واقع ایک ملبہ سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے تھے ۔ جس پر تقریبا 8-30 بجے قابو پالیا گیا ۔ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر نریندر پاٹل نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ تاہم اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ۔ دریں اثناء ورک شاپ ایمپلائز اور ریلوے یونین کے ارکان نے یہ الزام عائد کیا کہ سابق میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ لیکن عہدیداروں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ کے احاطہ سے ناکارہ اشیاء ( ملبہ ) کی فی الفور نکاسی کے لیے توجہ دلائی گئی لیکن عہدیداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ واضح رہے کہ یہ ورکشاپ گذشتہ سال 100 سالہ جشن تاسیس منایا تھا جو کہ شہر ممبئی میں دادر اور ماتنگا کے درمیان 1915 میں قائم کیا گیا تھا یہاں پر میٹر گیج اور براڈ گیج کوچس اور ویگن کی مرمت کی جاتی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT