Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے مضافات میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ ، ایک ہلاک

ممبئی کے مضافات میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ ، ایک ہلاک

ممبئی ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سب اربن کنڈیویلی کے ایک سلم بستی میں آج پیش آئے مہیب آتشزدگی واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 3 بشمول ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر فائر آفیسر رھگنڈاے نے بتایا کہ آگ بھڑکنے کی اطلاع تقریبا ایک بجے دن موصولہ ہوئی جس کے ساتھ 16 فائر انجن 12 واٹر ٹینکرس ، 5 فائر بریگیڈس نے وہاں پہنچکر آگ بجھادیا ۔ پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ علاقہ دامونگر میں اکورولی روڈ پر واقع ایک سلم علاقہ میں پیش آیا جہاں پر ایک مکان کو گودام کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا ۔ اس حادثہ میں بعض افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ سلسلہ وار سلینڈرس کے دھماکوں سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے پورے علاقہ کا محاصرہ کردیا ہے تاکہ مقامی لوگوں کے دعوی کی تصدیق کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT