Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں توڑپھوڑ‘17گرفتار

ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں توڑپھوڑ‘17گرفتار

ممبئی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مضافاتی علاقہ ٹرامبے میں مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کے قابل اعتراض بیان شائع کرنے پر برہم عوام نے توڑپھوڑ مچائی ۔ ان تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ توڑپھوڑ کرنے والے مطالبہ کررہے تھے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے اُن کے حوالے کردیا جائے ۔ وہ اتنے برہم تھے کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر پولیس کی بعض گاڑیوں کو نذرآتش بھی کردیا ۔ بعدازاں 17 افراد کو فساد برپا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تاہم عوام کا ایک گروپ ٹرامبے پولیس اسٹیشن پہنچا اور مطالبہ کیا کہ مجرم کو ان کے حوالے کردیا جائے ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس منوج لوہیا نے انکشاف کیا کہ برہم عوام نے پولیس گاڑیوں کو نذرآتش کیا اور توڑپھوڑ کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT