Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مقصود احمد خاں سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا مقرر

ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مقصود احمد خاں سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا مقرر

کل حصول جائزہ ، حجاج کرام کی بہتر انداز میں خدمات انجام دینے کا عزم
حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مقصود احمد خاں کو حج کمیٹی آف انڈیا کا نیا چیف اگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ 21 جولائی کو اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ لیں گے۔ وزارت اقلیتی امور حکومت ہند نے اس عہدہ کیلئے 19 امیدواروں میں سے ڈاکٹر مقصود احمد کا انتخاب کیا اور احکامات جاری کئے ۔ ڈاکٹر مقصود احمد خاں کو حج امور سے گہری دلچسپی ہے اور وہ سابق میں حج امور کی انجام دہی کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ دو مرتبہ خادم الحجاج کی حیثیت سے 2005 اور 2012 ء میں نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ۔ ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ مہاراشٹرا میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ڈائرکٹر سیڈ انسٹی ٹیوٹ کے عہدہ پر وہ 6 سال تک فائز رہے۔ ڈاکٹر مقصود احمد خاں نے سی ای او سنٹرل حج کمیٹی مقرر کئے جانے پر حجاج کرام کی بہتر خدمات انجام دینے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا تعلق مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ سے ہے۔ واضح رہے کہ سی ای او کی حیثیت سے عطاء الرحمن کی کی میعاد ختم ہونے پر محمد شہباز علی کارگزار سی ای او کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایل بی نگر کی مختلف کالونیوں میں نالہ کا پانی داخل
حیدرآباد 19جولائی (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر کی مختلف کالونیوں میں نالہ کا پانی داخل ہوگیا جس سے مقامی افراد کوکافی مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ایل بی نگر کی چندانگرکالونی،سنٹرل بینک کالونی،سرسوتی کالونی میں رہنے والوں نے بتایا کہ نالے کا پانی ان کے مکانات میں داخل ہوگیا۔اس علاقہ میں نالہ کی تعمیر کے لئے مقامی افراد نے چار لاکھ روپئے کی رقم جمع کرکے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے افسروں کے حوالے کی تھی جس کے بعد ان افسروں نے 20لاکھ روپئے سے یہاں نالہ کو تعمیر کیا تھا تاہم ایک ہفتہ پہلے نامعلوم افراد نے اس نالہ کونقصان پہنچایا جس سے نالہ کا پانی ان کالونیوں میں داخل ہوگیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ نالہ کے پانی کے سبب بچوں کو اسکول جانے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT