Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ممبئی ۔ قاضی پیٹ آنند ون ایکسپر کا وزیر ریلویز کے ہاتھوں افتتاح

ممبئی ۔ قاضی پیٹ آنند ون ایکسپر کا وزیر ریلویز کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 9 جنوری (آئی این این) وزارت ریلویز نے ممبئی اور قاضی پیٹ براہ اکولہ، وردھا، بلہار شاہ، منچریال کے مابین 11 جنوری کو ایک نئی ویکلی ایکسپریس ٹرین سرویس متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلویز سریش پربھاکر پرابھو 11 جنوری کو 15-10 بجے ریل بھون نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرس ہنس راج جی آہر ممبئی میں ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے۔ ٹرین نمبر 22128 قاضی پیٹ۔ لوک مانیاتلک ٹرمنس آنندون ویکلی ایکسپریس ٹرین 12 جنوری کے اثر کے ساتھ ہر منگل کو 18.30 بجے قاضی پیٹ سے روانہ ہوکر 22:15 ؍ 22:10 بجے بلہار شاہ پہنچ ؍ روانہ ہوکر اگلے دن 13:45 بجے لوک مانیاتلک ٹرمنس پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 22127 لوک مانیا تلک ٹرمنس۔ قاضی پیٹ آنندون ویکلی ایکسپریس ٹرین 18 جنوری کے اثر کے ساتھ ہر پیر کو 11.30 بجے لوک مانیا تلک ٹرمنس سے روانہ ہوکر اگلے دن 02:55/ ، 03-50 بجے بلہار شاہ پہنچ ؍ روانہ ہوکر 06-45 بجے قاضی پیٹ پہنچے گی۔ آمد و رفت کے دوران یہ ٹرینیں تھانے، کلیان، اگاٹ پوری، ناسک روڈ، بھوساول، ملکاپور، اکولہ، بدنیرا، دھمن گاؤں، وردھا، ہنگان گھاٹ، وروڑا، چندراپور، سرپور کاغذنگر، بیلماں پلی، منچریال، راماگنڈم، پیدا پلی اور جمی کنٹہ اسٹیشن پر دونوں سمتوں میں رکے گی۔

TOPPOPULARRECENT