Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ممبئی ۔ پونے ایکسپریس وے پر سڑک حادثات

ممبئی ۔ پونے ایکسپریس وے پر سڑک حادثات

ٹریفک قواعد کی پابندی کیلئے ڈیلٹا فورس کی تشکیل
ممبئی ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی ۔ پونے ایکسپریس وے پر ایک کار الٹ جانے سے 6 نوجوان کی ہلاکت کے ایک دن بعد شیوسینا نے آج کہا ہے کہ حکومت بہت جلد 100 رکنی ڈیلٹا فورس تشکیل دے گی تاکہ تیز رفتاری سے ڈرائیورنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کی جاسکے ۔ پارٹی کے ترجمان سامنا میں کہا گیا ہے کہ حادثہ میں نوجوانوں کی ہلاکت المناک ہے اور کار کی حالت دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کس قدر برق رفتاری سے ڈرائیونگ کی جارہی تھی ۔ روڈ اور روڈ ٹرانسپورٹ سیفٹی سرکاری مشنری کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ گذشتہ سال بھی سڑکوں پر پتھرے گرنے سے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں ۔ شاہراہوں پر پولیس کے ساتھ ڈیلٹا فورس بھی متعین کی جائے گی تاکہ گاڑیاں چلانے والوں کو ٹریفک قواعد کا پابند بنایا جاسکے ۔ واضح رہے کہ کل صبح کی اولین ساعتوں میں 6 نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی تیز رفتار کار ممبئی ۔ پونے ایکسپریس وے پر اچانک الٹ گئی ۔ تمام مہلوکین انجینئرنگ کے طلباء تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار کار ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT