Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / ممتابنرجی اقوام متحدہ کنونشن سے خطاب کریں گی

ممتابنرجی اقوام متحدہ کنونشن سے خطاب کریں گی

کولکاتہ 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی آج نیدرلینڈ روانہ ہوئیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے ایک کنونشن سے خطاب کرینگی ۔ ہندوستان کی ریاستوں میں ممتابنرجی پہلی چیف منسٹر ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی جان سے اپنے کسی پروگرام میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ وہ نیدرلینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں 22 اور 23 جون کو منعقدہ اقوام متحدہ کی پبلک سرویس تقریب میں شریک ہونگی ۔ اس سال عوامی خدمت کے پروگرام کا موضوع ’دی فیوچر از ناؤ ‘ رکھا گیا ہے ۔ تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے تقریبا 500 نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ ممتابنرجی حکومت کی کنیا شری اسکیم کو بین الاقوامی سطح پر ستائش حاصل ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کی جان سے انہیں اس اسکیم کیلئے اعزاز سے بھی نواز گیا تھا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT