Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ممتابنرجی مرکز کے ساتھ تمام مسائل پر بات کرنے تیار

ممتابنرجی مرکز کے ساتھ تمام مسائل پر بات کرنے تیار

کولکتہ ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ دہلی کے دوران مرکزی حکومت کے ساتھ ریاست سے متعلق تمام مسائل پر بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں چائے سے لیکر جوٹ، سیلاب، خشک سالی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہلی سے واپسی کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا حق ہیکہ ہم حکومت ہند سے مغربی بنگال کے بارے میں بات کریں۔

 

ہندوستان کسی ’’رانی‘‘ کو قبول نہیں کرتا ، سونیا کیخلاف جیٹلی کا ریمارک
نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان میں اب ’’رانی یا ملکہ‘‘ کا رواج ختم ہوچکا ہے لہذا یہاں پر کوئی بھی رانی قابل قبول نہیں ہے اور یہ رانی قانون کو جوابدہ نہیں ہوگی ، ایسا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے نیشنل ہیرالڈ کیس کے تناظر میں یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT