Wednesday , August 23 2017
Home / انتقال نام / ممتاز افسانہ نگار بلراج مین را کا انتقال

ممتاز افسانہ نگار بلراج مین را کا انتقال

حیدرآباد۔/15جنوری، ( راست ) جناب مجتبیٰ حسین کی اطلاع کے مطابق اردو کے مشہور افسانہ نگار بلراج مین را کا آج سہ پہر دہلی میں انتقال ہوگیا۔60 کی دہائی میں بلراج مین را نے کئی جدید افسانے اور افسانہ میں جدیدیت کی تحریک کا آغاز کیا۔ انہوں نے کئی کہانیاں لکھیں ۔ ان کے افسانہ کا مجموعہ ’ سرخ و سیاہ ‘ شائع ہوچکا ہے۔ وہ اردو کے ایک رسالہ’شعور ‘ کے مدیر بھی تھے۔ ممتاز ریسرچ اسکالر سرور الھدیٰ نے ان کے فن اور شخصیت کے بارے میں ایک کتاب بعنوان ’’ بلراج مین را ایک ناتمام سفر ‘ لکھی تھی۔ آج شام ان کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی گئیں۔ جناب مجتبیٰ حسین ، پروفیسر بیگ احساس اور مضطر مجاز نے ان کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بلراج مین را نے جدید اردو افسانہ کو ایک نئی جہت عطا کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT