Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ممتاز آرٹسٹ ایس ایچ رضا کا انتقال

ممتاز آرٹسٹ ایس ایچ رضا کا انتقال

نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماڈرن انڈین آرٹسٹ ایس ایچ رضا کا طویل علالت کے بعد آج بعمر 94 سال انتقال ہوگیا۔ وہ ، امراض پیرانہ سالی میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ماہ سے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم کے قریبی دوست اور مشہور شاعر اشوک واجپائی نے بتایا کہ آج صبح 11 بجے رضا کا انتقال ہوگیا اور تجہیز و تکفین منڈیلا (مدھیہ پردیش) میں ادا کی جائے گی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پینٹر رضا کو پدم شری کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور 1983 ء میں وہ للت کلا اکیڈیمی کے فیلو بی تھے۔

TOPPOPULARRECENT