Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ممتاز شاعر بیکل اتساہی کو خراج عقیدت

ممتاز شاعر بیکل اتساہی کو خراج عقیدت

مکتھل ۔8 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل کے علمی و ادبی حلقوں نے ممتاز شاعر حضرت بیکل اتساہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے اردو نطم و نثر کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا اور اردو ادب کو ان کا نعم البدل ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ان حلقوں نے کہا کہ وہ صرف ایک شاعر ، ادیب اور تخلیق کار ہی نہیں بلکہ ایک سماجی خدمتگار اور بلالحاظ مذہب ، انسانیت کی خدمت کرنے والے ایک اعلی درجہ کے فراخدل ، روادار و مخلص شخص تھے ۔ انہوں نے اپنے منظوم و منشور کلام میں جس طرح مقامی ہندوستانی رنگ اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ثقافت کو تخلیقی پیراہن عطا کیا ہے وہ صرف انہیں کا حصہ ہے ۔ انہوں نے نعت ، حمد ، منقبت اور اعلی پایہ کی غزلیں ، نظمیں اور گیت بھی کہی ہیں ان کا سب سے بڑا امتیاز یہ تھا کہ انہوں نے ثقیل فارسی و عربی الفاظ و تراکیب سے آزاد اُس اردو زبان میں شاعری کی جس زبان کی تقسیم ہند سے قبل حمایت و وکالت کی جاتی تھی ۔ اللہ تعالی ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مغفرت سے نوازتے ہوئے ابدی راحت و سکون نصیب کرے ۔

TOPPOPULARRECENT