Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ممتاز شاعر و صحافی وحید اسیرؔ کو ایوارڈ

ممتاز شاعر و صحافی وحید اسیرؔ کو ایوارڈ

کوڑنگل میں منعقدہ تہنیتی جلسہ سے مولانا منان رہبرؔ و دیگر کا خطاب
کوڑنگل /13 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کوڑنگل کی جانب سے صدر سوسائٹی محمد مرتضی حسین کی زیر نگرانی مولانا ابو الکلام آزاد کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم تعلیم تقاریب کے ضمن میں ممتاز شاعر و سینئر صحافی جناب وحید اسیر کی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی اور موصوف کی بکثرت گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس ضمن میں گزشتہ روز شام میں اردو گھر شادی خانہ میں بزرگ شاعر مولانا محمد عبد المنان رہبر خطیب مکہ مسجد کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا۔ مسرز کرشنم راجو صدر شاکشرا بھارت امپلائز یونین، شیخ محبوب صدر مسلم فرنٹ، حبیب علی خاں وائس پریسیڈنٹ مائناریٹی سیل کانگریس، سید شہباز پاشاہ قادری تعلقہ پریسیڈنٹ آل انڈیا یوتھ فیڈریشن حلقہ اسمبلی کوڑنگل، حافظ محمد یوسف صدر منڈل ٹی ڈی پی کوڑنگل، اندا نور بشیر ضلعی ترجمان سی پی آئی، دھونڈے راؤ جوشی، عبد المتین، ٹی آر ایس قائدین محمد ظفر اللہ خاں اور محمد امتیاز وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ مولانا محمد عبد الرشید کی قراء ت سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ کنوینر جلسہ سلطان محی الدین غوثن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ قبل ازیں مولانا آزاد کی بڑی تصویر پر پھولا مالائیں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر مسٹر کرشنم راجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وحید اسیر کو سابق میں اردو اور انگریزی کی خوشنویسی پر لائنس کلب آف کوڑنگل کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اردو اکیڈمی کی جانب سے بہترین تدریسی خدمات پر بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ مسٹر بشیر نے کہا کہ وحید اسیر کی تعلیمی، سماجی اور ادبی خدمات قومی سطح پر لائق ستائش ہیں۔ مولانا محمد عبد المنان رہبر نے تہنیتی قطعات پیش کرتے ہوئے وحید اسیر کی شخصیت کو اہلیان کوڑنگل کے لئے باعث فخر قرار دیا۔ حافظ محمد یوسف نے وحید اسیر کو ہمہ گیر خوبیوں کی حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، جب کہ امتیاز احمد نے جناب وحید اسیر کی شخصیت اور فن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ دیگر اہم شرکاء میں بیشتر تلگو صحافیوں کے علاوہ مسرز محمد الطاف رسول، سید عبد الرحمن، محمد عارف، سید اسحاق پاشاہ، شیخ احمد، عبد اللہ خاں اجمیر، ایم اے رحیم، محمد عبد القادر، ابراہیم شریف، محی عادل، عبد الحمید سی پی آئی اور درویش محبوب علی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT