Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ممتاز شخصیات کو کارنامہ حیات اور مخدوم ایوارڈس کی پیشکشی

ممتاز شخصیات کو کارنامہ حیات اور مخدوم ایوارڈس کی پیشکشی

جیلانی بانو‘ اعجاز قریشی‘ داؤد اشرف ‘ مصطفی کمال بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل
حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں رویندرا بھارتی میں آج شام منعقدہ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے ایوارڈ حوالے کئے۔ 2010 ء تا 2014 پانچ مخدوم ایوارڈز دیئے گئے۔ شاعری میں جناب راشد آزر ‘ فکشن میں پدم شری جیلانی بانو‘ تنقید و تحقیق میں ڈاکٹر سید داؤد اشرف ‘ صحافت میں جناب اعجاز قریشی اور فروغ طنز و مزاح میں ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپئے‘ توصیف نامہ اور مومنٹو پر مشتمل ہے۔ 2012 ء اور 2013 کے جملہ 14 کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کئے گئے۔ شاعری میں امجد حیدرآباد اور سعید شہیدی ایوارڈز پیش کئے گئے جو  جناب جلال عارف ‘ جناب سید رؤف خلش ‘ جناب مسعود حسن جعفری اور جناب جمیل نظام آبادی کو پیش کئے گئے۔ فکشن میں آغا حیدر حسن ایوارڈ ‘ ڈاکٹر افسر سلطان اور جناب محمود حامد کو دیا گیا۔ تنقید و تحقیق میں ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ‘ ڈاکٹر راحت سلطانہ اور ڈاکٹر حبیب نثار کو پیش کیا گیا۔ تعلیم و تدریس میں پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ ‘ ڈاکٹر فریدہ خاتون اور جناب سید اصغر حسین کو دیا گیا۔ صحافت میں جناب محبوب حسین جگر ایوارڈ ‘ جناب عثمان رشید اور جناب کلیم الرحمن نامہ نگار سیاست سدی پیٹ کو دیا گیا۔ فروغ اردو میں سرینواس لاہوٹی ایوارڈ‘ جناب سید رکن الدین اور جناب ایم اے رحیم کو پیش کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے تحت 25 ہزار روپئے‘ توصیف نامہ اور مومنٹو دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT