Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ممتاز عالم دین مولانا عبدالباری ندوی بھٹکلی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

ممتاز عالم دین مولانا عبدالباری ندوی بھٹکلی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

مکتھل۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل کے علمی دینی و دعوتی حلقوں نے بھٹکل کی ممتاز و قدآور دینی و علمی شخصیت حضرت مولانا عبدالباری ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل و امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا مرحوم کی ایک طویل علمی دینی و اصلاحی اور دعوتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مولانا مرحوم اپنی ذاتی زندگی سے بے نیاز عوام کی اصلاح اور ان کی دینی فکر اور اہل بھٹکل کی بے لوث دعوتی و دینی خدمات میں اپنی عمر کا بڑا حصہ نچھاور کردیا۔ مکتھل کے ان علمی حلقوں اورجمعیت العلماء اور جمعیتہ الحفاظ کے علاوہ مولانا حافظ عبدالقوی حسامی اور مولانا محمد عبدالعلیم کوثر قاسمی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بارگاہ ایزدی میں دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی خدمات کو مرحوم کیلئے صدقہ جاریہ بنائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے سرفراز فرمائے اور اہل بھٹکل کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ اس کے علاوہ نماز جمعہ کے موقع پر مستقر مکتھل کی مساجد اور جامعہ اسلامیہ فیض العلوم حسنیہ میں مولانا مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT