Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی بی جے پی کی مقبولیت سے خوف زدہ

ممتا بنرجی بی جے پی کی مقبولیت سے خوف زدہ

بھارت چھوڑ دو تحریک کیلئے اُن کا خواب پورا نہیں ہوگا : جاوڈیکر
کولکاتا، 22جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے آج ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی عوامی مقبولیت میں کمی کی وجہ سے مایوسی کی شکار ہوگئی ہیں اور وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں۔انڈین چیمبر آف کامرس کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگارو ں سے بات کرتے ہوئے جاوڈیکر نے ممتابنرجی کے ’’بی جے پی بھارت چھوڑو‘‘ تحریک پر کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی بھی تحریک شروع کرنے کا حق ہے مگر ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا ۔کیوں کہ آج مودی کا تعلق غریب افراد سے ہے اور وہ سماج کے تمام طبقات کے نزدیک مقبول ہیں اور یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی گزشتہ چند مہینوں سے کچھ ایسے بیانات دے رہی ہیں جو ان کے مایوسی کو واضح کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہی انہوں نے مودی ہٹاؤ کا نعرہ دیا مگر بی جے پی کو اس کا نقصان نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT