Monday , April 24 2017
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کی دوبارہ چیرپرسن منتخب

ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کی دوبارہ چیرپرسن منتخب

کولکتہ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو آج آل انڈیا ترنمول کانگریس کی چیرپرسن کی حیثیت سے 6 سالہ میعاد کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا۔ نائب صدر ترنمول کانگریس مُکل رائے نے یہاں نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ممتا بنرجی کی موجودگی میں منعقدہ پارٹی کے تنظیمی چناؤ کے بعد یہ اعلان کیا۔ ممتا بنرجی نے اپنے دوبارہ انتخاب پر کہا ’’اگر یہ ذمہ داری کسی اور شخص کو دی جاتی تو بہتر ہوتا۔ میں دیگر کاموں میں مصروف ہوں۔ میں ورکر رہنے پر ترجیح دیتی ہوں کیوں کہ ورکرس پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں نہ کہ قائدین۔ ٹی ایم سی عوام کے لئے کام کرتی ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT