Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی پر سیاسی عدم رواداری کی فضاء پیدا کرنے کا الزام

ممتا بنرجی پر سیاسی عدم رواداری کی فضاء پیدا کرنے کا الزام

’’ممتا دیدی اور مودی بھائی کے درمیان سانٹھ گانٹھ ‘‘: محمد سلیم
کولکتہ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی جانب سے ’’عدم رواداری‘‘ کے خلاف کئے جانے والے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو رکن محمد سلیم نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ وہ خود مغربی بنگال ہیں ’’سیاسی عدم رواداری‘‘ کی فضاء قائم کررہی ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ جو لیڈر ازخود بات چیت میں عدم رواداری کا لہجہ رکھتی ہے، اس کو عدم رواداری کے خلاف احتجاج کا حق نہیں ہے۔ وہ اور ان کی پارٹی سیاسی عدم رواداری کی فضاء پیدا کرچکی ہیں۔ بہار میں اگر مودی اور بی جے پی کی کامیابی ہوتی تو ممتا بنرجی اپنے حامیوں کو وہاں روانہ کرتیں، اب جبکہ نتیش کمار نے کامیابی حاصل کی ہے تو آخر وہ اس عظیم اتحاد کے ساتھ ہونے کی کوشش کیوں کررہی ہیں۔ دراصل وہ قبل ازیں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ساتھ تھیں۔ محمد سلیم نے الزام عائد کیا کہ ’’ممتا دیدی اور مودی بھائی‘‘ کی سانٹھ گانٹھ ہوچکی ہے، اس لئے ٹی ایم سی نے راجیہ سبھا میں خفیہ طور پر کئی بلوں کو منظور کرانے میں بی جے پی کی مدد کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT