Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک ریالی منظم کرنے بی جے پی کی کوشش ناکام

ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک ریالی منظم کرنے بی جے پی کی کوشش ناکام

کولکاتہ ۔ 23 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈرس نے تقریباً 100 سے زائد کارکنوں کے ساتھ ملکر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کی سمت احتجاجی مارچ منظم کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ ٹی ایم سی کارکنوں نے مبینہ طورپر کل پارٹی لیڈر روپا گنگولی پر حملہ کیا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف بی جے پی قائدین نے آج احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ریالی کو رُوک دیا۔ اس ریالی میں روپا گنگولی اور لاکٹ چٹرجی بھی موجود تھیں۔ صدر ریاستی بی جے پی نے کہاکہ ہم چیف منسٹر سے ملاقات کیلئے یہاں آئے تھے لیکن پولیس نے ہمیں روک دیا۔

 

آسام رائفلز کے جوانوں کی ہلاکت پر گورنر کا اظہار تعزیت
ایٹا نگر ۔ 23 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کے گورنر جیوتی پرساد راج کھوا نے آج آسام رائفلز کے 6 اہلکاروں کی موت پر تعزیت کااظہار کیا ہے جنہیں ہند۔ مینمار سرحد پر منی پور ضلع میں گھات لگاکر کئے گئے حم لہ میں ہلاک کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے عوام ان سپاہیوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ گورنر نے یہ وعدہ کیا کہ حملہ آوروں کو انصاف کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے۔

TOPPOPULARRECENT